مسلمان تاجر نے فیملی سمیت دبئی واپسی کے لئے کتنی بڑی رقم خرچ کی؟

0

دبئی: پروازوں کی بندش سے بیرون ملک روزگاراور کاروبار کے لئے مقیم افراد کی پریشانی تو بڑھ جاتی ہے، لیکن آپ اپنے آبائی ملک میں جا کر پھنس جائیں تو یہ پریشانی دو چند ہوجاتی ہے، واپسی کے لئے لوگ زیادہ سے زیادہ قیمت ادا کرنے کیلئے بھی تیار ہوجاتے ہیں، ایسا ہی کچھ اب ایک مسلمان بھارتی تاجر نے کیا ہے، جنہوں نے بھارت سے واپس دبئی آنے کے لئے طیارہ چارٹر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک کیلئے معمول کی پروازوں پر پابندی کے بعد چارٹر ڈ پروازیں چلانے والی کمپنیوں کی چاندی ہوگئی ہے، بالخصوص بڑے بھارتی تاجر جو بھارت میں گئے ہوئے تھے، واپسی کے لئے بڑی رقوم خرچ کرکے واپس آرہے ہیں، دبئی میں پرفیوم کے برانڈ Oudh al Anfar کے مالک مشتاق انفار بھی ان میں شامل ہوگئے ہیں، جو اپنی والدہ کے پاس آسام میں گئے ہوئے تھے، ان کی فیملی بھی ان کے ہمراہ تھی، کہ اس دوران 24 اپریل کو بھارت میں کرونا وائرس کا بحران شدت اختیار کرلیا اور یواے ای نے پروازوں پر پابندی لگادی، جس سےمشتاق انفار بھی فیملی کے ہمراہ وہیں پھنس گئے، لیکن اب مشتاق انفار اپنی فیملی کے ساتھ واپس دبئی آنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اور انہوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ بھی لگائی ہے، جس میں وہ فیملی کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے پر موجود ہیں، اس طیارے کے لئے انہوں نے پونے تین لاکھ درہم خرچ کئے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں دبئی واپسی کے لئے راستہ نہیں مل رہا تھا، لیکن بالاخر ہمیں یہ حل (چارٹرڈ طیارہ) مل گیا، اس کے لئے انہوں نے دبئی کے ایوی ایشن حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے ایک اور بھارتی تاجر الراس گروپ کے سربراہ پی ڈی سیاملن بھی کیرالہ سے فیملی اور چار ملازمین کے ہمراہ 2 لاکھ درہم میں طیارہ کرکے دبئی واپس آئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.