امریکہ میں یونین اجلاس کے دوران فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 ہلاک

0

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا، جبکہ وہ خود بھی بعد میں مارا گیا ہے، فائرنگ کے بعد افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کےلئے چھپنے لگے۔

تفصیلات کےمطابق کیلی فورنیا کے شہر San Jose (سین جوس) میں مرکزی ائرپورٹ کے قریب واقع ریلوے یارڈ میں صبح سات بجے کے قریب یونین کا اجلاس جاری تھا، کہ اس دوران Samuel Cassidy نامی مسلح شخص وہاں پہنچا اور وہاں جمع ورکرز پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ ورکرز جانیں بچانے کے لئے چھپنے لگے، ایک خاتون عینی شاہد Rochelle Hawkins نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب فائرنگ شروع ہوئی، تو انہوں نے جان بچانے کے لئے خود کو زمین پر لٹا دیا، اور اپنا فون بھی گرادیا، انہوں نے کہا کہ میں نے حملہ آور کو نہیں دیکھا، لیکن فائرنگ ہورہی تھی، ایک اور ورکر نے بتایا کہ یونین اجلاس کے دوران فائرنگ شروع ہوئی ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس متحرک ہوگئی اور لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ۔علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونےوالوں میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ملازمین شامل ہیں، جبکہ حملہ آو ر خود بھی مارا گیا ہے، سانتا کلارا کاونٹی کے شیرف لاری سمتھ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ حملہ آور کی موت کس طرح ہوئی ہے، کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں فائرنگ ہوئی ہے، وہاں داخلے کے لئے کارڈ درکار ہوتا ہے، یا تو حملہ آور کے پاس بھی کارڈ تھا، یا پھر وہ وہاں زبردستی داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.