اٹلی: پراتو میں فلسطینی عوام پر ڈھائے مظالم اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کیخلاف شدید احتجاج

0

پراتو: اٹلی کے شہر پراتو میں فلسطینی عوام پر کیے جانے والے مظالم اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرہ کیا گیا، شہریوں نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ اپنا غیر جانبدارنہ کردار ادا کرے، اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے۔

اسرائیل کی دہشت گردی وجارحیت، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی وغزہ پر بمباری سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایسوسی ایشن پاکستان کمیونٹی پراتو اٹلی، CGIL اور فلسطین ایسوسی ایشن ، ایسوسی ایشن پراتیزے اسلامک سنٹر پراتو سمیت پراتو کی تمام ایسوسی ایشنز کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ سے اپنا غیر جانبدارنہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، اور فلسطینی بچوں، عورتوں اور بزرگ افراد کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن پاکستان کمیونٹی پراتو کے ڈائریکٹر محمد اشرف گوندل، سید منیر احمد، ایسوسی ایشن پراتیزے اسلامک سنٹر پراتو کے جنرل سیکریٹری نصیر احمد، پوجی بونسی سے حماد حسن وڑائچ اور حافظ نوید نے یورپین یونین کے سربراہان اور سلامتی کونسل میں شامل تمام ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کی آزادی اور فلسطینی عوام پر اسرائیل جو بمباری کر کے معصوم بچوں اور عورتوں کو شہید کر رہا ہے اُس کو روکا جائے اور اسرائیل پر دہشت گردی اور بربریت کرنے پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.