یورپی شہریوں کی بغیر اجازت آمدورفت روکنے کا برطانوی منصوبہ تیار

0

لندن: یورپی ممالک کے شہری بریگزٹ سے قبل برطانیہ میں جاکر رہائش اختیار کرلیتے تھے، اور اس سہولت سے پاکستانی نژاد یورپی شہریوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا تھا، لیکن بریگزٹ نے سب بدل دیا ہے، اب برطانیہ منتقلی کی سہولت تو ختم ہوگئی لیکن اب برطانیہ نے ملک میں آنے والے یورپی شہریوں کیلئے ایسی شرائط عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

جس کے بعد عملی یورپی شہریوں کی برطانیہ میں آزادانہ آمدورفت ختم ہوجائے گی، تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ ایک ایسے منصوبے پر کام کررہی ہے، جس پر عمل درامد سے عملی طور پر یورپی شہریوں کی برطانیہ میں آزادانہ آمدورفت پر قدغن لگ جائے گی ، اس وقت بریگزٹ کے باوجود یورپی شہری بغیر ویزا اور کسی فیس کے برطانیہ جاسکتے ہیں، اور وہاں 6 ماہ تک قیام کرسکتے ہیں، اسی طرح برطانوی شہریوں کو یہی سہولت یورپی یونین کے رکن ممالک میں حاصل ہے، تاہم امیگریشن کے خلاف سخت موقف رکھنے والی برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل کی قیادت میں اب لندن میں وزار ت داخلہ نے نیا منصوبہ بنایا ہے، جو امریکہ کی ایسٹا اسکیم کی طرز پر تیار کیا جارہا ہے، الیکٹرانک ٹریول اتھرائزیشن اسکیم کے تحت یورپی شہریوں کو بھی سفر سے قبل فارم بھرنا ہوگا، جسے برطانوی حکام چیک کریں گے ، اور ائرلائنز اس وقت تک یورپی شہریوں کو برطانیہ کے سفر کی اجازت نہیں دیں گی ،جب تک انہیں برطانوی حکام سے کلئیرنس موصول ہوجائے گی، اس کے ساتھ یورپی شہریوں سے 9 پاونڈ تک فیس وصولی کی بھی تجویز ہے، اس منصوبے پر عمل درامد سے ویزا فری ہونے کےباوجود یورپی شہریوں کے عملی طور پر برطانیہ کا سفر رکاوٹ فری نہیں رہے گا۔

اس وقت یورپی شہریوں سمیت برطانیہ کا ویزا فری سفر کرنے والے مسافروں کی سالانہ تعدادتقریباً3 کروڑ ہے،برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ نئی اسکیم کے ذریعہ ملک میں جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کی آمد کو روکنا چاہتے ہیں۔ برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبہ کے ذریعہ حکومت ملک میں داخل ہونے اور باہر جانے والے افراد پر نظر رکھ سکے گی، اسکیم کے باضابطہ اعلان سے قبل برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری امیگریشن پالیسی کا محور سیکورٹی ہے، اب ہم نے اپنے بارڈر ز کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے، ہماری نئی پالیسی کے ذریعہ ہم کسی بھی خطرے سے بروقت آگاہ ہوسکیں گے، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ نیا نظام آئندہ 4 برسوں میں مکمل طور پر کام کرنے لگے گا۔

دوسری طرف یورپی یونین نے بھی اپنے شہریوں کے سفر پر شرائط عائد کرنے کے برطانوی منصوبے کی بھنک پڑنے کے بعد اس سے ملتی جلتی شرائط برطانوی شہریوں کے لئے عائد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے لئے فیس 6 پاونڈ تک رکھنے کی تجویز ہے، یورپی یونین یہ اسکیم اگلے سال 2022 سے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.