لاہور میں نوجوان برطانوی خاتون قتل، دوستوں سے کیا جھگڑا چل رہا تھا؟

0

لاہور: لاہور میں برطانیہ سے آئی ہوئی نوجوان خاتون دوستی کے چکر میں بے دردی سے قتل کردی گئی، خاتون کے والدین برطانیہ میں ہی  مقیم ہیں،  پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے   دو  نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مقیم 26 سالہ برطانوی نژاد نوجوان خاتون مایا کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، مایا کی فیملی برطانیہ میں ہے، جبکہ وہ دو ماہ سے لاہور میں اکیلی رہ رہی تھی، خاتون کے پاکستان میں موجود عزیزوں اور پولیس کی ابتدائی تفیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کی مایا کہ دو نوجوانوں سے دوستی تھی، اور وہ اکثر اس کے پاس آتے تھے،  اب یہ دونوں مایا سے شادی کرنا چاہتے تھے، اور شادی کے معاملے پر مایا کے دونوں دوستوں میں آپس میں اختلافات  پیدا ہوگئے تھے، پیر کو قتل کی واردات سے دو روز قبل مایا کے پھوپھا نے اس سے ملاقات کی تھی، اور مایا نے انہیں بھی اس پریشانی سے آگاہ کیا تھا، اب ایف آئی آر میں بھی انہوں نے یہی درج کرایا ہے کہ مایا کو اس کے دونوں دوست حراساں کررہے تھے اور شادی کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے تھے، مقتولہ کے پھوپھا اور مدعی مقدمہ نے بتایا ہے کہ وہ سامنے آنے پر دونوں کو پہچان بھی سکتے ہیں، مایا کی دوست اور ان کے کمرے کے ساتھ دوسرے کمرے میں رہنے والی ان کی ایک دوست نے بھی پولیس کو اس حوالے سے اہم معلومات دی ہیں، جبکہ پولیس نے  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

علاقے کے ایس ایچ او قاسم کا کہنا ہے کہ پولیس کو فون پر واقعہ کی اطلاع دی گئی تھی، اور جب ہم وقوعہ پر پہنچے تو مایا کی خون میں لت پت لاش پڑی  تھی، جسے سر میں گولی ماری گئی تھی، مقتولہ کا موبائل فون بھی اس کی لاش کے قریب ہی  پڑا تھا، جسے  فورنسک کے لئے بھیج دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں مشتبہ نوجوان جو مایا کے دوست تھے، ان کی تلاش شروع کردی ہے، اور جلد ان تک پہنچ جائیں گے، ایس پی کینٹ سید علی کا کہنا ہے کہ ہم نے    مقتولہ کے والدین سے رابطہ کیا  ہے، لیکن کرونا کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث وہ نہیں آ پارہے، جس پر ہم نے ملک میں موجود ان کے عزیزوں  کو بلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.