اٹلی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے تارک وطن نے ایسا کیا کیا، حکام بھی حیران

0

روم: اٹلی میں تارک وطن نے ماسک کی شرط سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو نمبری کا ایسا طریقہ دریافت کیا کہ حکام نے بھی سرپکڑ لئے، قریب تھا کہ اسے کامیابی مل جاتی، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، اور سخت شرائط کی وجہ سے تارکین وطن کی اکثریت کو لائسنس حاصل کرنے کے لئے کئی بار امتحان دینا پڑتا ہے، لیکن ایک تارک وطن نے لائسنس حاصل کرنے کے لئے انوکھا طریقہ نکالا، اس نے ماسک کی شرط سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ماسک میں کیمرہ لگایا، اور اس کے ساتھ ایک ریڈیو سسٹم  کی تار بھی لگادی، بس پھر کیا تھا، جیسے ہی ڈرائیونگ لائسنس کا پرچہ اس کے پاس آیا، اس نے ماسک میں لگائے گئے خفیہ کیمرے سے اس کی تصویر کھینچ کر باہر اپنے دوست کو بھیج دی۔

جس کی ذمہ داری اسے درست جواب بھیجنے کی تھی، گھانا سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ تارک وطن کو اس کے دوست نے ماسک میں لگے ریڈیو تار کے ذریعہ جواب تو بتادئیے، لیکن قسمت خراب تھی کہ وہ یہ چیٹنگ کرتے ہوئے نظروں میں آگئے، اور یوں سارا کھیل خراب ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.