فرانس میں فیکٹری بیچنے کے تنازعہ پر رینالٹ کمپنی کے عہدیدار یرغمال

0

پیرس: فرانس میں یورپ کی بڑی کاریں بنانے والی کمپنی رینالٹ اور ورکرز کے درمیان تنازعہ میں کمپنی کے عہدیداروں کو یرغمال بنالیا گیا، جس کی کمپنی نے مذمت کردی ہے، ورکرز کا مطالبہ ہے کہ رینالٹ پلانٹ فروخت کرنے کا فیصلہ واپس لے، ورنہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں جہاں مزدور یونینیں بہت مضبوط ہیں، وہاں ایک بار پھر کسی کمپنی سے تنازعہ پر ورکرز سے اس کے اعلیٰ عہدیداروں کو زبردستی گھر جانے سے روک دیا، یہ معاملہ مشہور کارساز کمپنی رینالٹ کے ایک پرزہ بنانے والے پلانٹ پر پیش آیا ہے، یہ پلانٹ Lorient میں واقع ہے، اور رینالٹ اسے فروخت کرنا چاہتی ہے، جس کی یونین مخالفت کررہی ہے، اس تنازعہ پر یونین نے کمپنی کے7 اعلیٰ عہدیداروں کو زبردستی پلانٹ میں روک لیا، اور پھر 12گھنٹے بعد انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ، تاہم یونین نے پلانٹ کو اپنے کنٹرول میں لے کر بند کیا ہوا ہے، ورکرز کا مطالبہ ہے کہ رینالٹ پلانٹ فروخت کرنے کا فیصلہ واپس لے، ورنہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

پلانٹ میں 350 سے زائد ورکر کام کرتے ہیں، رینالٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس پلانٹ کے لئے خریدار تلاش کررہی ہے، تاکہ لوگوں کی ملازمتیں چلتی رہیں، دوسری طرف یونین رہنما مائل لی گوف کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ بات چیت میں دلچسپی نہیں لےرہے، ہم ان کی طرف سے پیشرفت کے انتطار میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.