یونان میں تارکین کو ستانے والا گروپ پکڑا گیا

0

ایتھنز: یونان میں تارکین وطن پر مظالم ڈھانے والا گروپ پکڑا گیا ہے، پریشان تارکین ان کا نشانہ بنتے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ ان کی عمریں 19 سے 26 برس تک ہیں، اور یہ سارے جوان ہیں، ان کا سربراہ 20 برس کا ہے، ان کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یونانی پولیس نے شمالی علاقے میں آپریشن کے دوران 13 رکنی گروپ پکڑ لیا ہے، اس گروہ کے ارکان تارکین کو نہ صرف اسمگل کرتے تھے، بلکہ ان پر مظالم ڈھانے میں بھی ملوث تھے، پولیس نے شمالی شہر Thessaloniki میں چار گھروں پر چھاپے مار کر اس گروہ کے سربراہ اور کارندوں کو پکڑ لیا ہے، مذکورہ گروپ تارکین کو یونان کے اندر اور پھر آگے دوسرے یورپی ملکوں میں منتقل کرنے میں مدد فراہم کرتا تھا، گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ گروپ 22 سے زائد تارکین کو منتقل کرچکا ہے۔ پولیس کے مطابق گروپ نے دو تارکین کو یرغمال بنا کر تشدد کیا تھا، اور ان کے گھر والوں سے تاوان منگوایا تھا، یرغمال بنائے گئے 16 سالہ تارک وطن لڑکے کا کہنا ہے کہ اس پر تشدد کے ساتھ زبردستی بھی کی گئی۔

پولیس کو چھاپے کے دوران راڈ اور ڈنڈے بھی ملے ہیں، جن سے تارکین پر تشدد کیا جاتا تھا، اس کے علاوہ مختلف شناختی دستاویز، لیپٹ ٹاپ اور 5 گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں، جو تارکین کو اسمگل کرنے کے لئے استعمال کی جاتی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.