امریکہ میں پاکستانی نوجوان لڑکی کی دنیا اجڑ گئی

نیویارک: امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کی خواتین پر حملہ ہوا ہے، جس میں ایک لڑکی کی کائنات ہی ختم ہوگئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام حملہ نہیں تھا، بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں مقیم پاکستانی فیملی کی دو خواتین 21 سالہ نافع اکرام اور اس کی والدہ اپنے گھر کے باہر کار سے اتر رہی تھیں کہ اس دوران ایک شخص بھاگتا ہوا آیا ، اور ان کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، نافع اکرام جو ہفسٹرا یونیورسٹی میں میڈیسن کی طالبہ تھیں، تیزاب گردی کے اس واقعہ میں شدید زخمی ہوگئیں، اور آنکھوں سمیت ان کا پورا چہرہ جھلس گیا، جبکہ ان کی والدہ نسبتاً کم متاثر ہوئیں، دونوں خواتین کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، تاہم نافع کا پورا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے، اور ان کی آنکھیں بھی ضائع ہوگئی ہیں، گلا بھی شدید متاثر ہوا ہے، مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی ہی تباہ ہوگئی ہے، میری بینائی جاتی رہی ہے، چہرہ خراب ہوگیا ہے، بولنے میں مشکل آرہی ہے، کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ آگے کیا کروں گی۔

نافع کے والد شیخ اکرام نے بتایا ہے کہ حملے کے وقت ان کی بیٹی کام سے واپس آرہی تھی، اسے گھر کی دہلیز پر تیزاب سے نشانہ بنایا گیا، ’’نیویارک پوسٹ‘‘ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی عام حملہ نہیں تھا، بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

شیخ اکرام کا کہنا تھاکہ ان کی بیٹی شدید خوفزدہ ہے، اس کی والدہ ہر رات اس کے ساتھ سوتی ہے، میری بیٹی اب خود سے نہا بھی نہیں سکتی، وہ چہرہ پر پانی گرنے سے ہی خوفزدہ ہوجاتی ہے، وہ دیکھنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن چند فٹ پر پڑی چیز بھی نہیں دیکھ پارہی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے دوستوں نے نافع کے علاج کے لئے 3 لاکھ ڈالر کے عطیات جمع کئے ہیں ، اس سے انہیں حوصلہ ملا ہے، ہمیں لوگوں کی دعاوں کی ضرورت ہے، تاکہ میری بیٹی دیکھنے کے قابل ہوسکے، شیخ اکرام نے حملہ آور سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی اور کو نقصان پہنچانے سے پہلے خود کو قانون کے حوالے کردے،

پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، اور پولیس نے حملہ آور کے بارے میں اطلاع دینے پر 10 ہزار ڈالر انعام بھی رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سنگین جرم ہے، اور وہ ذاتی طور پر اس کیس کو دیکھ رہےہیں، دوسری طرف امریکی مسلمانوں کی تنظیم ’’کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن ‘‘ کا کہنا ہے کہ تیزاب حملے میں نافع کا چہرہ ، آنکھیں، گردن اور ہاتھ بری طرح جھلسے ہیں، تنظیم کی نیویارک شاخ کے لیگل ڈائریکٹر احمد محمد نے مطالبہ کیا ہے کہ نا

Comments are closed.