اٹلی آنے کی کوشش میں تارکین کہاں پہنچ گئے

0

برسلز: سفری دستاویز میں جعلسازی کرکے اٹلی جانے کی کوشش تارکین وطن کو مہنگی پڑگئی، دستاویزات میں جعلسازی کرکے ایک یورپی ملک سے دوسرے پورپی ملک جانے والے 2 تارکین وطن پکڑے گئے، اور اب عدالت نے انہیں قید کی سزا بھی سنادی ہے، دونوں مالٹا سے اٹلی کا سفر کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک مالٹا سے دو تارکین نے جعلی دستاویز پر اٹلی آنے کی کوشش کی، لیکن وہ ائرپورٹ پر پکڑے گئے ہیں، سوڈان سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ کریم ابراہیم اور چاڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ شاہ ابراہیم کو مالٹا میں ائرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ اٹلی کے شہر بیرگامو جانے والی پرواز میں سوار ہورہے تھے، دونوں کے پاس  اٹلی کی جعلی دستاویز تھیں، اور وہ ان پر سفر کی کوشش کررہے تھے۔

بعد ازاں حکام نے دونوں کو عدالت  کے سامنے پیش کیا، جہاں انہوں نے جعلی سفری دستاویزات کا اعتراف کرلیا، عدالت نے دونوں تارکین کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں غیرملکیوں کو پرمٹ فروخت کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

خیال رہے کہ اٹلی میں جعلیسازی سے رہائشی پرمٹ فروخت کرنے کا بھی اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں اٹلی کے جنوبی شہر کے سرکاری افسران سمیت دو گروپ اس کام میں ملوث تھے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 افراد کو پکڑ لیا ہے، جن میں سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں، اٹارنیز سمیت دیگر شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.