اٹلی میں غیرملکیوں کو پرمٹ فروخت کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

0

روم: اٹلی میں رہائشی پرمٹ فروخت کرنے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، اٹلی کے جنوبی شہر کے سرکاری افسران سمیت دو گروپ اس کام میں ملوث تھے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 افراد کو پکڑ لیا ہے، جن میں سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں، اٹارنیز سمیت دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں غیرملکیوں کو رہائشی پرمٹ فروخت کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جنوبی اٹلی  کے شہر Crotone میں پولیس نے آُپریشن کرکے سرکاری افسران کے علاوہ اٹارنیز اور پولیس اہلکاروں کو بھی پکڑا ہے، جو اس کام میں ملوث تھے، ان میں سے 15 کو جیل جبکہ 9 کو گھروں پر قید کردیا گیا ہے، ان پر کرپشن، جعلسازی اور غیر قانونی طریقے سے امیگریشن دینے کے الزامات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 4 اٹارنی، پرفیکٹ آفس کا ایک ملازم اور پولیس کے 4 افسر شامل ہیں، یہ افراد بیرون ملک مقیم  غیرملکیوں کو اٹلی کے پرمٹ فروخت کرتے تھے، اور اس کے لئے جعلسازی کی جاتی تھی، ان کے زیادہ  تر گاہک عراقی کرد تھے۔

طریقہ کیا تھا؟

اٹلی کا رہائشی پرمٹ دینے کے لئے اٹارنیز جعلی دستاویز تیار کرتے تھے، جن میں یہ ظاہر کیا جاتا کہ بندہ اٹلی میں موجود ہے اور یہاں کام کررہا ہے، اس طرح ان کا اسٹے پرمٹ جاری کرایا جاتا، کاغذات بننے کے بعد مذکورہ غیر ملکی اپنے آبائی ملک سے وزٹ ویزا لے کر اٹلی آجاتا تھا، جہاں اسے رہائشی پرمٹ دے دیا جاتا، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ریکٹ 2017 سے چل رہا تھا، اور اس میں اٹلی کے کئی دیگر ریجنز کے حکام کا بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے،  کروتون کے پراسیکیوٹر جوسپے کپاسیا کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے ذریعہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم جعلسازی سے پرمٹ لینے والوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.