پاکستان، آذربائیجان کون سا عظیم منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں؟

0

اسلام آباد (رپورٹ: تصدق چوہدری): پاکستان نے دوست ملک آذربائیجان کے ساتھ ملک کر وسط ایشیائی ریاستوں تک ریلوے لائن بچھانے کا عظیم منصوبہ تیار کرلیا ہے، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کے لئے وسط ایشیائی مسلم ریاستوں کے ساتھ تجارت کا بڑا میدان کھل جائے گا،اور اربوں ڈالر سالانہ کی آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کے درمیان مضبوط ہوتے اسٹریٹجک تعلقات میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے، بدھ کو وزیراعظم عمران خان اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ورچوئل اجلاس میں دونوں ملکوں نے ریلوے لائن بچھانے پر بات کی ہے، اور اس پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں دفاعی شعبے اور توانائی کے امور پر بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، لیکن بڑی پیشرفت ریلوے منصوبے کی تھی، جس کے ذریعہ سمندر سے محروم وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی مل جائے گی، اور پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ کی مد میں اربوں ڈالر سالانہ کی آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔

ریلوے منصوبہ

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 573 کلومیٹر طویل ریلوے لائن افغانستان کے راستے بچھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس حوالے سے افغان حکومت بھی تیار ہے، ریلوے لائن پشاور سے شروع ہوگی، اور کابل تک جائے گی، جہاں سے اسے شمالی افغانستان میں مزار شریف تک لے جایا جائے گا، مزار شریف میں یہ ریلوے لائن ازبکستان اور مزار شریف کے درمیان پہلے سے موجود ریلوے لائن سے ملا دی جائے گی، اس طرح پاکستان اور تاشقند کے درمیان ریل رابطہ قائم ہوجائے گا، اس ریلوے لائن پر 27 اسٹیشن بنانے کا منصوبہ ہے، جبکہ سات سرنگیں، اور 912 پل بنائے جائیں گے، پاکستان اور آذربائیجان کی قیادت نے افغانستان کے ساتھ مل کر اس منصوبے کیلئے مشترکہ سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں حتمی روٹ کا تعین بھی کیا جائے گا، ازبک صدر نے منصوبے پر تیز پیشرفت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ وزیراعظم عمران خان کو دورہ کی دعوت بھی دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.