برطانیہ میں پاکستانی نژاد کا قتل

0

لندن: برطانیہ میں ممکنہ طور پر پاکستانی نژاد خاندان سے تعلق رکھنے والے شخص کو قتل کردیا گیا ہے، جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا ہے، پولیس نے حملے کے الزام میں دو مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیفلڈ کے علاقے میں قتل کی یہ واردات ہفتہ کو پیش آئی، تاہم اس کی تفصیلات پولیس نے پیر کو جاری کی ہیں، پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب پونے دس بجے کے قریب خرم جاوید پر Clough Road میں فائرنگ کی گئی، اگر چہ پولیس نے خرم جاوید کے خاندانی پس منظر کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی، تاہم ممکنہ طور پر ان کا تعلق پاکستانی نژاد خاندان سے ہے، اور وہ دو بچوں کے باپ ہیں، ان کی عمر 30 برس تھی، پولیس کے مطابق فائرنگ سے خرم جاوید موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خرم جاوید کے اہلخانہ کے ساتھ فورس کے تربیت یافتہ افسر موجود ہیں۔

اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس نے 21 اور 23 برس کے دو مشکوک نوجوانوں کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا ہے، حکام کو شبہ ہے کہ فائرنگ سے قبل حملہ آور اور مقتول کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، پولیس نے عینی شاہدین سے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعہ کے بارے میں کوئی معلومات یا ویڈیو وغیرہ موجود ہے، تو وہ آگے آئیں، پولیس انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی، علاقے میں پولیس کی تعیناتی جاری رہے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.