اٹلی میں طلبا اور اساتذہ کو احتجاج

0

روم: پاکستان میں اساتذہ ہوں یا بچے، دونوں چھٹیوں کے نام پر خوش ہوتے ہیں، لیکن اٹلی میں اس کے الٹ معاملہ ہے، اٹلی میں کرونا کی تیسری لہر کی وجہ سے حکومت نے اسکول بند کر رکھے ہیں، اور ورچوئل تعلیم دی جارہی ہے، تاہم 60 اطالوی شہروں میں اساتذہ اور طلبا نے اس کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اور حکومت نے بھی ان کی سن لی ہے، تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ورچوئل تعلیم کے بجائے اسکول کھولنے کے لئے جمعہ کو 60 شہروں میں اساتذہ اور طلبا نے ہڑتال کرکے اور مظاہروں کے ذریعہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اور حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکول کھول کر براہ راست تعلیم کا سلسلہ بحال کرے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق اس احتجاج کی کال Priorità alla Scuola سمیت کچھ یونینوں نے دی تھی، ان کا موقف تھا کہ نرسری سے لے کر یونیورسٹیوں تک تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں، کیوں کہ ورچوئل تعلیم سے تعلیم کے مقاصد حاصل نہیں ہوتے، دوسری جانب اطالوی وزیراعظم نے بھی طلبا اور اساتذہ کی بات مانتے ہوئے ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد ابتدائی طور پر چھٹی جماعت تک کے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے.

اس دوران اٹلی میں انفیکشن کی شرح میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے، اور یہ 6.8 پر ہے، نئے کیس فی لاکھ آبادی میں 264 سے کم ہوکر240 پر آگئے ہیں، تاہم خطرات اب بھی برقرار ہیں، اور جمعہ کو بھی 23 ہزار 987 نئے کیس اور 457 اموات ہوئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.