پہلے زبان سیکھو، یورپی ملک میں نیا قانون
برسلز: ٹیکسی چلانا، یورپ میں تارکین وطن کے پسندیدہ پیشوں میں سے ایک پیشہ ہے، اور اس کی وجہ اس میں زیادہ کمائی بھی ہے، تاہم اب ایک یورپی ملک نے نیا قانون پاس کردیا ہے، جس کے تحت ٹیکسی چلانے کے لئے زبان کا ٹیسٹ لیا جائےگا، اور وہی ٹیکسی چلاسکے گا، جسے زبان آتی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق یورپ میں تارکین وطن کے پسندیدہ پیشوں میں سے ایک پیشہ ہے، تاہم اب یورپی ملک ڈنمارک نے تارکین وطن کے حوالے سے ایک اور قانون منظور کرلیا ہے، جس کے تحت ٹیکسی ڈرائیوروں کے لئے ڈینش زبان جاننا ضروری قرار دے دیا گیا ہے، پارلیمنٹ نے اس نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق اگلے سال یعنی 2022 سے ہوگا، نئے قانون کے تحت ٹیکسی ڈرائیور کے لئے ڈینش زبان کا ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا، اور اس کے بعد ہی اسے ٹیکسی کا لائسنس دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تارکین کیلئے خوشخبری، اعلیٰ اطالوی عدالت نے پناہ کا ایک اور جواز تسلیم کرلیا
ڈنمارک کی تقریبا ً تمام ہی جماعتوں نے اس نئے قانون کی حمایت کی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی ڈنمارک میں ٹیکسی چلانا چاہتا ہے، تو یہ ضروری ہونا چاہئے کہ وہ ڈینش زبان جانتا ہو۔