آرمینیا کےآرمی چیف کوبیٹے کی شادی کرنا مہنگا پرگیا، نوکری سے برطرف

0

یریوان:آرمینیا کےآرمی چیف کوبیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنا مہنگا پڑگیا،کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم نکول پینشین نےآرمی چیف جنرل آرتک دیتان کوبرطرف کردیا،شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر پولیس سربراہ آرمن سرسگیان اور انٹیلی جنس چیف ایڈورڈ مارٹی بھی  عہدوں سے فارغ کردئیے گئے۔

آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ کورونا بحران کے دوران پابندی کے باوجود شادی پر سماجی  میل جول کی تقریب منعقد کرکےان اعلیٰ حکام نے بری مثال قائم کی ہے، لہذا انہیں عہدوں پر رہنے کا حق نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  ایک اخبار نے  آرمی چیف کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی ویڈیو نشر کی تھی،جس میں ان کے گھر کے باہر کاروں کی طویل قطار  تھی،جبکہ گھر کے اندر سےمیوزک کی آواز  سنائی دے رہی تھی۔

دوسری جانب برطرف ہونے والے آرمی چیف جنرل آرتک دیتان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں کسی حکومتی پابندی کو نہیں توڑا گیا،ہر ایک کو نجی زندگی کا حق حاصل ہے ۔

 واضح رہے کہ آرمینیا میں اب تک کورونا  کے 13 ہزار سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ 211 ہلاکتیں ہوئی ہیں،حکومت نے  ملک میں سماجی تقاریب پر پابندی لگارکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.