اٹلی میں بچوں والے تارکین وطن کے حق میں بڑا عدالتی فیصلہ

0

روم: اٹلی کی اعلیٰ عدالت نے تارکین وطن کے حق میں ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا ہے، جس سے بالخصوص بچوں والے تارکین وطن کو قانونی اسٹیٹس  ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، عدالت نے پناہ کے معاملات میں بچوں کو اہم عنصر کے طور پر شمار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی اعلیٰ عدالت نے تارکین وطن کے حق میں ایک بڑ ا فیصلہ دیا ہے، اور قرار دیا ہے کہ پناہ کے    کیسوں میں فیصلے دیتے وقت نچلی عدالتیں بچوں کے پہلو کو مدنظر رکھیں، عدالت نے لیبیا سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی ماں کو پناہ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے، واضح رہے کہ مذکورہ خاتون نے 2017 میں اٹلی کے شہر بریشیا میں دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا، گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو دئیے گئے فیصلے میں اطالوی اعلیٰ عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ اور ججوں کو بچوں والے تارکین کے کیسوں پر فیصلہ دیتے وقت بچوں کو لاحق خطرات کا ضرور احاطہ کرنا چاہئے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں بریشیا کی عدالت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کے والدین کو واپس  بھیجنے سے بچوں پر اثرات پڑسکتے ہیں، جن کا صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، خیال رہے کہ مذکورہ لیبیائی خاتون کا پناہ کا کیس اطالوی وزارت داخلہ نے مسترد کردیا تھا، جس کی جون 2019 میں بریشیا کے ٹریبونل نے بھی توثیق کردی، مذکورہ خاتون نے اس فیصلے کے خلاف اٹلی کی سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی، جو منظور کرلی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.