اٹلی میں ورکرز کو ویکسین لگانے کے حوالے سے حکومت کا فیصلہ

0

روم: اٹلی میں ویکسین کی مہم تیز کرنے کےلئے حکومت نے کاروباری شخصیات اور ٹریڈ یونینوں کے رہنماؤں کے ساتھ  مشاورت کی ہے، ورکرز کو ویکسین  لگانے کے لئے تیاری کی جارہی ہے، دوسری طرف حکام نے کرونا وبا سے ہونے والی اموات کے بارے میں نیا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں حکام نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کاروباری شخصیات اور یونین رہنماؤں کے ساتھ ڈیوٹی کی جگہ پر ویکسین لگانے کے معاملے پر بات کی ہے، حکام اس بات پر غور کررہے ہیں کہ فیکٹریوں اور دیگر کام کی جگہوں پر مریضوں کے لئے مختص جگہ اور وہاں تعینات کمپنیوں کے ڈاکٹرز کو ویکسین لگانے کے لئے استعمال کیا جائے، جس سے ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل آسان بنایا جاسکے گا۔

دوسری طرف حکومت نے گزشتہ برس 2020 میں کرونا سے اموات کے بارے میں ڈیٹا جاری کیا ہے، شماریات کے ادارے ISTAT کے مطابق سب سے زیادہ شرح اموات شمالی علاقوں میں رہی، جو 14.5 فیصد تھی، وسطی علاقوں میں 6.8 جبکہ اٹلی کے جنوبی علاقوں میں 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، عمر کے لحاظ سے دیکھا جائے تو 49 برس تک کے افراد میں شرح اموات 4.6 فیصد، 50 سے 64 برس عمر والوں میں 9.2 فیصد جبکہ 65 سے 79 برس والوں میں 12.4 فیصد اور 80 برس سے اوپر والوں میں 9.6 فیصد رہی، اس طرح سب سے زیادہ شرح اموات 65 سے 79 برس عمروالوں میں رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.