ہر خاص و عام کورونا کے نشانے پر، شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی نہ بچ سکے

0

ملک کے دو مشہور و معروف سیاست دان  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر ریلوے شیخ رشیداور پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی شرجیل میمن جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ آئسولیشن (تنہائی) میں چلے گئے ہیں۔  شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔

شیخ رشید نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کے سیکرٹری کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں لیکن میں خود کو گھر میں قرنطینہ کررہا ہوں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے،اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے سینئر نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کہ تصدیق کی ۔

ادھر پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  کا بھی کورونا ٹیسٹ  مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خؤد کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سمیت کئی  سیاسی رہنماوائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.