نئی پابندیوں کا خطرہ، کرونا سے نکلتے ہوئے اٹلی کو نظر لگ گئی

0

روم: اٹلی میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، اور حکومت نے کچھ پابندیاں بھی نرم کردی ہیں، تاہم اس دوران وبا کی نئی قسم پر حکام نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، جس کے بعد نئی پابندیاں لگنے کا خدشہ سر پر منڈلانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک اٹلی میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن تھی، لیکن ایک بار پھر   برطانیہ سے شروع ہونے والی کرونا کی نئی قسم نے ملک کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، برطانوی وائرس کی شرح اب 18 فیصد کے قریب پہنچتی جارہی ہے، جس نے حکام کے لئے پریشانی بڑھادی ہے، اطالوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانوی وائرس پھیلنے کی شرح ایک ہفتے میں اعشاریہ 11 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، اور یہ 0.84 سے بڑھ کر 0.95 ہوگیا ہے، اطالوی محکمہ صحت کے حکام اس صورتحال پر تشویش کا شکار ہیں، اور انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ ایسے ریجن جہاں  برطانوی وائرس کے زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں، وہاں آنے والے دنوں میں شہریوں کی نقل وحرکت پر نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

اٹلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے جمعہ کو کہا ہے کہ نیا برطانوی وائرس آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک میں زیادہ پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، یہ وائرس پہلی بار انگلینڈ میں دسمبر 2020 میں شناخت ہوا تھا، اور اس کے خطرناک ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پرانے کرونا وائرس سے 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، اس کی وجہ سے ہی برطانیہ سخت ترین لاک ڈاؤن سے گزر رہا ہے، اور وہاں اموات اٹلی سے بھی بڑھ چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.