راولپنڈی،اسلام آباد کیلئے وزیراعظم کی طرف سے خوشخبری، بڑا منصوبہ منظور

0

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد  کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ٹریفک کے مسائل سے نجات مل جائے گی، وزیراعظم عمران خان نے 15 سال سے زیرالتوا منصوبے کی منظوری دے دی ہے،17 کلومیٹر کے نالہ لئی منصوبے  پر 65 ارب روپےلاگت آئے گی، اور یہ  منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ‏وزیر اعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے منصوبے پر فوری طور پر  کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ نالہ لئی منصوبہ شیخ رشید نے  پرویز مشرف کے دور میں تیار کرایا تھا، جس کا مقصد ایک طرف راولپنڈی کو سیلاب سے بچانا تھا، تو دوسری جانب  جڑواں شہروں کے درمیان ٹریفک کے مسئلہ کا مستقل حل نکالنا بھی مقصود تھا، تاہم  پرویز مشرف دور میں  اس پر کام شروع نہ ہوا۔

بعدازاں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں اس منصوبے کو ختم ہی کردیا گیا، اب تحریک انصاف کی حکومت نے اس منصوبے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور نئے سرے سے اس کا ڈیزائن تیار کرایا گیا، منصوبے میں اب شاپنگ پلازہ، انڈسٹریل ایریا اور بلند عمارتیں بھی شامل کی گئی ہیں، جو نالہ لئی ایکسپریس وے کے ساتھ  تعمیر کی جائیں گی، جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ‏ایکسپریس وے تعمیرکی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.