پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

0

راولپنڈی:پاکستان نے زمین اور سمندر میں  مار کرنے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ  کیا ہے، جو   450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، میزائل موبائل لانچر یعنی  ٹرک کے ذریعہ بھی  لانچ کیا جاسکتا ہے، چند روز قبل بھی پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا  بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے میزائل تجربہ کی  تفصیلات جاری   کی  ہیں، اور بتایا ہے کہ بابرکروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کےذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر ،آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے  سربراہ  لیفٹننٹ جنرل محمد علی اور دیگراعلیٰ حکام موجود تھے۔صدرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور سروسزچیفس نےکامیاب تجربے پر  سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.