بوسنیا میں تارکین وطن کے کیمپ میں گھمسان کا رن

0

سراجیوو: بوسنیا کے کیمپ میں مقیم تارکین وطن کے دو گروپ آپس میں لڑپڑے، چھڑانے کے لئے آنے والے پولیس اہلکاروں  اور عالمی ادارے کے ارکان پر بھی دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ سے سینٹر کا بھاری نقصان ہوا ہے، واقعہ میں 2 ہزار سے زائد تارکین وطن ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق بوسنیا میں جہاں یورپ میں داخلے کے خواہش مند پاکستانیوں سمیت ہزاروں تارکین وطن طویل عرصے  سے کیمپوں میں مقیم ہیں، وہاں اب نفسیاتی مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں، اور ان کا نتیجہ آئے روز جھگڑوں کی صورت میں نکل رہا ہے، تازہ  تصادم سواجیوو کے قریب بلازج کیمپ میں پیش آیا ہے، جہاں تارکین کے دو مختلف گروپ کسی معاملے پر آپس میں لڑ پڑے، اس دوران لاتوں، گھونسوں اور مکوں کے ساتھ لاٹھیوں کا بھی کھلا استعمال کیا گیا، اور کیمپ میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس اور عالمی ادارہ مہاجرین (آئی او ایم ) کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، جسے دیکھتے ہوئے مشتعل تارکین نے ان کے ساتھ بھی لڑائی شروع کردی۔

اس تصادم میں 2 پولیس اہلکار اور آئی او ایم کا ایک عہدیدار زخمی ہوگیا ہے، جبکہ پولیس اور عالمی ادارے کی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، پولیس ترجمن مرزا ہادزی بیدک نے یورپی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ تصادم میں کیمپ کی املاک اور کمپیوٹرز کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، بوسنیا کے میڈیا کے مطابق واقعہ میں 2 ہزار سے زائد تارکین وطن ملوث تھے، تاہم گرفتاریوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، البتہ 6 تارکین وطن کو بوسنیا سے فوری ڈیپورٹ کردیا گیا ہے، ان میں ایک ایرانی بتایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.