انگریزی نہ آنے پر ریسٹورنٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی وائرل ویڈیو پر وزیراعظم کا بھی ردعمل آگیا

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دو خاتون ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے اپنے ریسٹورنٹ منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس پر وزیراعظم کا بھی ردعمل آگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن افراد کو انگریزی نہیں آتی، ان کے سامنے انگریزی بولنا ان افراد کی توہین کے برابر ہے، ہمیں اپنے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈٰو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین اپنا اور پھر اپنے منیجر کا تعارف کرواتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک منیجر سے سوالات پوچھتی ہے اور پھر انگریزی میں بات کرنے کا کہتی ہے اور پھر منیجر کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی پر خاتون کہتی ہیں کہ یہ ہمارے منیجر ہیں جو ہمارے پاس 9 سال سے ہیں، اور یہ وہ بہترین انگریزی ہے جو یہ بولتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.