بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

0

اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری، بڑی پریشانی ختم، اب پاکستان آنے سے قبل کرونا ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا، یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اپنی پالیسی میں نرمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے، این سی او سی کے فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مسافروں کے لیے نئی پالیسی پر عملدرآمد 24 فروری سے ہو گا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے، تاہم ایسے مسافر جو مکمل ویکسینیٹڈ نہیں اور عمر 12 سال سے زائد ہے، ان کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی ویکسین سے استثنیٰ ہو گا، نظر ثانی شدہ پالیسی کے مطابق 12 سے 18 سال تک کے افراد 31 مارچ تک مکمل ویکسین کے بغیر پاکستان آ سکتے ہیں۔ ڈیپورٹ ہونے والے مسافر اور بارڈر ٹرمینلز پر پیدل پہنچنے والے حضرات ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اپنے گھر پر 10 دن کا قرنطینہ کریں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.