اٹلی میں 750 یورو کا نیا بونس منظور، کس کس کو ملے گا؟

0

روم: آپ یورپی ملک اٹلی میں رہتے ہیں، بونس کی تلاش میں ہیں، تو ہوجائیں تیار، قسمت کی دیوی آپ پر بھی ہوسکتی ہے مہربان، اطالوی حکومت نے ایک نئے بونس کا اعلان کیا ہے، جو ایسی خریداری پر دیا جائے گا، جو آپ نے بہت پہلے کی ہو۔

جی ہاں ماحول کو بہتر بنانے کے مشن کے تحت اطالوی حکومت ایسی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، جو آلودگی سے پاک ہوں، اس مقصد کے لئے ایک طرف نئی الیکٹر ک اور ماحول دوست گاڑیوں کی خریداری پر سبسڈی دی جارہی ہے، تو دوسری جانب اب حکومت نے دو برس پہلے خریدی گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر بھی بونس دینے کا اعلان کیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق 750 یورو کا یہ بونس ٹیکس کریڈٹ کی صورت میں دیا جائے گا، اور اس کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ بونس لینے کے لئے درخواستوں کی وصولی 13 اپریل سے شروع کی جائے گی، اور ایک ماہ تک یعنی 13 مئی تک درخواستیں وصول کی جاتی رہیں گی.

بونس کسے ملے گا؟

ساڑھے 7 سو یورو کا یہ بونس ان افراد کو ملے گا، جنہوں نے پرانی گاڑیاں اسکریپ کرکے ماحول دوست گاڑی یا موٹرسائیکل دو برس قبل 2020 میں خریدی ہونگی، اگر آپ نے یکم اگست 2020 سے لے کر 31 دسمبر 2020 کے درمیان کوئی الیکٹرک اسکوٹر یا گاڑی خریدی ہے ، تو آپ اس نئے بونس کے حقدار ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.