جرمنی کو سوگوار کرنے والے 2 مشتبہ خطرناک ملزم کیسے پکڑے گئے؟

0

برلن: جرمنی کو سوگوار کرنے والے 2 مشتبہ ملزمان چند گھنٹوں کے اندر پکڑے گئے ، دونوں ملزمان کو پولیس پر حملے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے، اس حملے میں ایک خاتون سمیت دو اہلکاروں کی جانیں چلی گئی تھیں، یہ 12 برس بعد پہلی بار پولیس پر جان لیوا حملہ تھا۔

تفصیلات کےمطابق پیر کو جرمن ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں علی الصبح سوا چار بجے کے قریب ایک24 سالہ خاتون اور 29مرد پولیس اہلکار دیہی علاقے میں ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا ، کار میں ممکنہ طور پر دو افراد سوار تھے، تاہم کار سواروں نے پولیس اشارے پر رکنے کے بجائے ان پر فائرنگ کردی تھی، یہ واقع ضلع Kusel میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد کار سوار ملزم فرار ہوگئے ، جبکہ زخمی اہلکاروں نے پولیس کنٹرول پر حملے کا پیغام چلادیا، جس پر مزید نفری وہاں پہنچی ، لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے خاتون سمیت دونوں اہلکار دم توڑ گئے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اہلکار ابھی پولیس اکیڈیمی میں زیرِ تربیت تھیں۔ حملے کی اطلاع ملنے پر جرمنی میں فضا سوگوار ہوگئی ،ا ور وزیرداخلہ نے دونوں اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے ہمارے لئے جانیں دی ہیں، دوسری طرف پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا، ہیلی کاپٹر طلب کرلئے گئے، جبکہ حملہ آوروں کی کار کے نشانات محفوظ رکھنے کے لئے کئی سڑکیں بند کردی گئیں، علاقے کے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو گاڑی میں لفٹ دینے یا لفٹ لینے سے گریز کریں، اور مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

مشتبہ ملزم گرفتار

اس حوالے سے ایک 38 سالہ مشتبہ ملزم کی میڈیا کو تصویر جاری کرکے تلاش شروع کی گئی ، اور چند گھنٹوں بعد ہی اسے مغربی ریاست سار لینڈ کے علاقے Sulzbach سے حراست میں لے لیا گیا، دوسرے 32 سالہ مشتبہ ملزم کو مختلف مقامات پر تلاشی آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.