پاکستانی سفارت خانہ روم کا عملہ بھی کرونا کی لپیٹ میں آگیا، کمیونٹی کیلئے اہم پیغام جاری

0

روم: اٹلی میں قائم پاکستانی سفارت خانہ کا عملہ بھی کرونا کی لپیٹ میں آگیا ہے، اور اس کے متعدد افسران و اسٹاف وبا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد سفارت خانہ نے کمیونٹی کے لئے اہم پیغام جاری کردیا، اور انہیں تلقین کی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کیلئے وقت کی پابندی کریں۔

اٹلی میں قائم پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ایمبیسی روم میں تعینات متعدد افسران اور اسٹاف ممبران کرونا میں مبتلا ہوچکے ہیں، جس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ممبران کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسلر سروس کے اوقات کو چند دنوں کیلئے محدود کردیا گیا ہے۔ سفارت خانہ کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ کونسلر سروس صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک فراہم کی جائیگی، تمام کمیونٹی سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے دیے گئے وقت کی پابندی کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.