ٹیکسٹائل صنعت میں سرمایہ کاری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا

0

فیصل آباد: موجودہ حکومت کی طرف سے صنعتیں لگانے کے لئے پرکشش ترغیبات دینے کے نتیجے میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پوری طرح اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے، اور ایک سال کے دوران ایک کھرب روپے سے زائد کی نئی سرمایہ کاری صرف اس ایک شہر میں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق دور حکومت میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹریاں غلط حکومتی پالیسی کی وجہ سے تباہ ہوگئی تھیں، اور لومز لوگوں نے کباڑیوں کو تول کر فروخت کردی تھیں، کیوں کہ ان کا کوئی مصرف نہیں رہ گیا تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد تین شعبوں ، صنعتیں لگانے، ڈیم بنانےا ور تعمیراتی شعبے پر بھرپور توجہ اور مراعات دینے کا اعلان کیا، تاکہ ملکی معیشت کو کھڑا کیا جاسکے، اور لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، بالخصوص پاکستان کی سب سےبڑی اور روایتی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لئے حکومت نے سستی گیس اور بجلی فراہم کرنی شروع کی ، تاکہ وہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت علاقائی ممالک کی مصنوعات کا عالمی منڈی میں مقابلہ کرسکیں۔

اس پالیسی کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں، اور فیصل آباد میں ایک سال کے دوران ایک کھرب سے زائد کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سماٗ نے اس حوالے سے خصوصی رپورٹ نشر کی ہے، فیصل آباد میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے حکام نے بتایا ہے کہ 2021 کے دوران شہر کے مختلف صنعتی زونز میں 1 کھرب 14 ارب روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں 30ہزار افراد کے لئے نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔سب سے زیادہ اضافہ غیرملکی سرمایہ کاری میں ہوا ہے، جن میں چینی صنعتکار سرفہرست ہیں، 2020 میں فیصل آباد میں غیرملکی سرمایہ کاری ساڑھے 60 کرو ڑ تھی ، جو 2021 میں ریکارڈ اضافے کے بعد61 ارب77 کروڑ تک پہنچ گئی ، اسی طرح مقامی صنعتکاروں نے گزشتہ سال 52 ارب33 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ، جو 2020 میں 44 ارب تھی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.