سیاسی پناہ کیلئے پسندیدہ یورپی ملک کون سا نکلا؟، پاکستانیوں کا کونسا نمبر ہے؟

0

برسلز: یورپی یونین کے رکن ممالک میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے، سیاسی پناہ کے لئے تارکین کا پسندیدہ ملک کون سا ہے، جہاں سب سے زیادہ درخواستیں دائر ہوئی ہیں، پناہ کی زیادہ درخواستیں کن ملکوں کے شہریوں کی جانب سے آئی ہیں۔

پاکستانیوں کی جانب سے کتنی درخواستیں دائر کی گئی اور ان میں کتنا نمبر ہے، اس حوالے سے یورپی رپورٹ میں دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں، تفصیلات کے مطابق رواں برس 2021 کے دوران دنیا میں کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے لئے آنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، اور رواں سال کے پہلے 9 ماہ جنوری سے ستمبر کے دوران یورپی یونین کے رکن 27 ممالک میں 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد پناہ کی درخواستیں دائر ہوئی ہیں، جو 2020 کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہیں، واضح رہے کہ کرونا کی وبا سے پہلے 2019 میں یورپی ممالک میں 6 لاکھ 12 ہزار پناہ کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، یورپی ادارہ شماریات Eurostat کی رپورٹ کے مطابق سیاسی پناہ کے لئے تارکین کا پسندیدہ ترین ملک جرمنی ہے، جہاں کل درخواستوں کا 28 فیصد یعنی ایک لاکھ 240 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تارکین کو نیا راستہ ملنے کے بعد اٹلی پر یلغار میں اضافہ، اسپین آنے والوں کو حادثہ

اسی طرح پناہ کی درخواستیں منظور کرنے کے حوالے سے بھی جرمنی باقی یورپی ممالک سے آگے ہے، جہاں جولائی سے ستمبر کے دوران 29 ہزار970 درخواستوں میں سے 16 ہزار 200 درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ سیاسی پناہ کی درخواستوں میں فرانس دوسرے نمبر پر ہے۔

جہاں کل 73 ہزار255 افراد نے پناہ کیلئے دستک دی، جو یورپی یونین میں دائر درخواستوں کا 20 فیصد بنتا ہے، فرانس میں درخواستوں کی منظوری کی شرح بھی جرمنی سے کم ہے، درخواستوں کے لحاظ سے اسپین 11 فیصد حصہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں 39 ہزار755 افراد نے سیاسی پناہ طلب کی، اٹلی 8 فیصد حصے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جہاں 28 ہزار645 تارکین نے سیاسی پناہ کے لئے درخواستیں دائر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا سے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن میں بڑا اضافہ، حکام پریشان

پاکستانیوں کا نمبر

اعداد وشمار کے مطابق یورپی ممالک میں پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں افغانی اور شامی سرفہرست ہیں، جن کے بعد پاکستانیوں اور عراقیوں کا نمبر آتا ہے، اس طرح پناہ کے طالب تارکین میں پاکستانی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بیلاروس کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ کشیدگی کے بعد تارکین کو یورپ کا رخ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی تھی، اور شیریوں کو یورپی یونین میں داخلے کی سہولت دینے کیلئے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلئے انٹری ویزا فری کردی تھی، جس کے نتیجے میں کئی تارکین یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.