اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کو ایک بار پھر کرونا ویکسین کا بڑا عطیہ دیا ہے، امریکہ نے کورونا کی روک تھام کیلئے کوویکس پروگرام کے تحت مزید 50 لاکھ فائزر ویسکین کی خوراکیں پاکستان کو دی ہیں۔
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویکسین کرسمس تہوار کے دن یا اس سے اگلے دن پاکستان پہنچ جائیں گی، بیان میں بتایا کہ یہ عطیہ امریکی حکومت کی طرف سے دراصل 50 کروڑ فائزر ویکسین کا حصہ ہیں جو امریکا نے رواں موسم گرما میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 92 ممالک کو فراہم کرنے کے لیے حاصل کی تھی۔ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اب تک 3 کروڑ 70 لاکھ ویکسین کا عطیہ دیا گیا ہے۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ویکسین لگوانا اپنے پیاروں کیلئے نئے سال کے موقع پر بہترین تحفہ ہے، آنے والے نئے سال کا جشن کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر منائیں۔