یورپی پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، خلیجی ائر لائن کا پاکستان کیلئے پروازیں بڑھانے کا اعلان

0

لاہور: خلیجی ملک کی بڑی ائرلائن نے پاکستان کے لئے پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس سے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، اور انہیں زیادہ ٹرانزٹ پروازیں میسر آئیں گی، ایئرلائن کراچی اور لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز نے پاکستان کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، قطر ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت قطر ایئر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ قطر ایئر ویز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کراچی اور لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی سستی ائر لائن کا اعلان، اوورسیز پاکستانی بھی فائدہ اٹھائیں گے

لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے دوحہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ یومیہ ان شہروں سے روزانہ 2،2 پروازیں چلائیں گی، دیگر شہروں پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک، ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ قطرایئرویز ان پاکستانی شہروں سے بذریعہ دوحہ یورپی ممالک، امریکہ سمیت مختلف ملکوں کے لئے پاکستانی مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی، ایئر لائن 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.