پاکستان میں پہلی سستی ائر لائن کا اعلان، اوورسیز پاکستانی بھی فائدہ اٹھائیں گے

0

اسلام آباد: پاکستان کے اندر اور بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لئے خوش خبری ، پاکستان کی پہلی سستی ائر لائن نے آپریشن چلانے کا اعلان کردیا ہے، جس سے اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں کو سستا ہوائی سفر میسر آئے گا، دنیا کے کئی ملکوں میں سستی ائر لائن موجود ہیں، تاہم پاکستان میں اس سے پہلے کوئی سستی ائر لائن نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک کی سستی ائر لائن ’’ائیر عربیہ ‘‘ اور پاکستان کے لیکسن گروپ نے پاکستان میں پہلی سستی ائر لائن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جسے ’’فلائی جناح ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، ائر عربیہ متحدہ عرب امارات سے آپریٹ کرتی ہے، اور وہ اس سے پہلے مصر، مراکش اور آرمینیا میں بھی ایسے منصوبے شروع کرچکی ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ائیر عربیہ شیخ عبد اللّٰہ بن محمد الثانی نے ملاقات بھی کی ہے۔ابتدائی طور پر ’’جناح ائر‘‘ پاکستان میں مختلف روٹس پر اندرون ملک پروازیں چلا ئے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں فلائٹ آپریشن کو بین الاقوامی سطح تک لے جایا جائے گا۔ جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی نہ صرف مختلف ملکوں کے لئے براہ راست پروازوں کی سہولت حاصل ہوگی بلکہ سفر بھی سستا ہوجائےگا۔

ائیر عربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللّٰہ بن محمد الثانی کا کہنا ہے کہ نئی ائیرلائن سے لوگوں کو معیاری اور کم قیمت سفری سہولتیں حاصل ہوں گی۔لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا گروپ ائیر عربیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں ائیرلائن کا آغاز کرنے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی ٹریول اور سیاحت کی صنعت کو فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ نئی نئی پاکستانی ایئرلائن ”فلائی جناح“کےقیام کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں تیزی سےپھلتےپھولتےسفروسیاحت کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےفروغ کاعزم کئے ہوئےہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.