اٹلی میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ تارکین کو مہنگی پڑگئی

0

روم ۔ برے کام کا برا نتیجہ ، اٹلی میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ دو تارکین وطن کو مہنگی پڑگئی ہے، لڑکی نے پولیس کو اطلاع کردی، جس پر پولیس نے خفیہ آپریشن کے ذریعہ دونوں کو دھر لیا۔ واقعہ اٹلی کے علاقہ مونزا میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مونزا کے علاقے میں ایک تارک وطن ایک کم عمر لڑکی کو مسلسل تنگ کررہا تھا، وہ لڑکی کے اسکول جاتے ہوئے اس کا تعاقب کرتا تھا، اور جب وہ بس میں سفر کرتی تھی، تو اس کی ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر اسے ہراساں کررہا تھا، جس پر لڑکی نے پولیس کو اطلاع کردی، کارا بیری پولیس کے اہلکاروں نے ملزم کو پکڑنے کے لئے اپنے اہلکار سادہ لباس میں تعینات کردئیے، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا ‘‘ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والا تارک وطن جیسے ہی لڑکی کو ہراساں کرنے کے لئے بس پر چڑھا، اور لڑکی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو اسے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا،

دوسرا کیس Parma میں سامنے آیا ہے، جہاں ایک تیونسی تارک وطن نے 20 سالہ لڑکی کے ساتھ ٹرین میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی، لڑکی موقع ملتے ہی اسٹیشن پر ٹرین سےاتر گئی، اور پولیس کو مطلع کردیا، پولیس نے تحقیقات کےبعد ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.