روم: اٹلی میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بے قابو ہونے پر حکومت تشویش کا شکار، خواتین کو کون سب سے زیادہ نشانہ بنارہا ہے، سرکاری رپورٹ سامنے آگئی، وزیرداخلہ لوزیانہ لیمر گوس نے نیا قانون بنانے کا عندیہ دے دیا، سزا میں لازمی جیل شامل کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے، اور رپورٹ کے مطابق ہر روز 89خواتین کو کسی نہ کسی طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان میں سے سب سےزیادہ 62 فیصد کیس گھریلو تشدد کے سامنے آرہے ہیں، خواتین کیخلا ف جرائم پر منعقدہ کانفرنس میں بتایا گیا کہ اگرچہ رواں سال خواتین مخالف جرائم میں معمولی کمی آئی ہے، تاہم اس کے باوجود جنوری سے اگست کے دوران ملک میں قتل کی جنتی وارداتیں ہوئیں، ان میں 41 فیصد خواتین نشانہ بنیں، جن میں سے 72 فیصد اپنے ساتھی یا سابقہ ساتھی کی نشانہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بھی پاکستان کی طرح شوہر بے قابو ہونے لگے
اس حوالے سے اطالوی وزیرداخلہ لوزیانہ لیمر گوس نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم میں کمی کے لئے سخت قانون بنائے جائیں گے، اور اگلے کابینہ اجلا س میں اسے پیش کیا جائےگا، خواتین کیخلاف جرائم میں لازمی جیل شامل کی جائے گی۔