تحریک کشمیر اٹلی نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا

0

بریشیا: ( رپورٹ تنویر ارشاد ) تحریک کشمیر اٹلی نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کردیا ، 5 فروری کی مناسبت سے اٹلی بھر میں سیمینارز  آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ مظاہرہ تحریک کشمیر اٹلی، پاک فیڈریشن اٹلی، پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی، کشمیر فورم اٹلی و یورپ اور جیوے جیوے پاکستان کمیونٹی کے مشترکہ تعاون سے کریں گے۔

تحریک کشمیر اٹلی کے جنرل سیکریٹری جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک کشمیر اٹلی 5 فروری کےحوالے سے تحریک کشمیر اٹلی، پاک فیڈریشن اٹلی، پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی، کشمیر فورم اٹلی و یورپ اور جیوے جیوے پاکستان دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں و کمیونٹی کے مشترکہ تعاون سے بڑا احتجاجی کریں گے،اٹلی بھر کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کے لیے آگاہی سیمینارز ، کارنر میٹنگ اور سیاسی ، مذہبی و سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرکےکوشش کی جائے گی کہ اطالوی سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی کمیونٹی کی بھی اس مظاہرے میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تشہیر کی جائے گی۔

جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کشمیر اٹلی بھارتی مظالم کیخلاف اور اپنے نہتے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی، عالمی قوتوں کو جگانے کےلیے نہ صرف احتجاجی مظاہرے کہ مختلف اداروں میں بھارتی مظالم کے خلاف اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے حوالے سے یاداشت بھی پیش کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  احتجاجی مظاہرہ 6 فروری بروز اتوار کو کیا جائے گا، جبکہ پروگرام کے حوالے سے جگہ اور وقت کا تعین دیگر تنظیموں اور کمیونٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.