وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، پارلیمنٹ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور ہوگیا، جس کے بعد اب بیرون ملک مقیم پاکستان بھی آئندہ عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، ایوان میں انتخابات اصلاحات ترمیمی بل کی شق وار منظوری دی گئی، شق وار منظوری کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی پیش کیا گیا، جسے حکومتی واتحادی جماعت کے ارکان نے عددی اکثریت سے منظور کرلیا ہے، بل کی منظوری پر وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نے کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔

اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی رہی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا 6 سال پرانا ٹویٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ‏منظور ہونے پر عوام اور اوورسیزپاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ اب 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ‏مل جائے گا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، اب اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصے سے ووٹ ڈال سکیں گے، تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا ، خان کے سمندر پار پاکستانی زندہ باد۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.