یورپی ملک میں غیرقانونی تارکین کیخلاف بڑا آپریشن، سینکڑوں گرفتار

0

برسلز: یورپی ملک نے غیرقانونی تارکین اور انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران سینکڑوں غیرقانونی تارکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اسی طرح انسانی اسمگلرز بھی پکڑے گئے ہیں، آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے غیر قانونی تارکین کو ریسیپشن سینٹرز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک پہنچنے کے لئے جو تارکین بلقان کے زمینی روٹ کا استعمال کرتے ہیں، وہ اس روٹ پر آنے والے ملک سربیا کا راستہ بھی استعمال کرتےہیں، جو اگرچہ ہے تو یورپی ملک،لیکن وہ یورپی یونین کا رکن نہیں ہے، غیر قانونی تارکین سربیا کے راستے آگے یورپی یونین کا رخ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سربیا میں غیرقانونی تارکین کی آمد ورفت دیکھی جاتی ہے، تاہم اب سربیا کے حکام نے دارالحکومت بلغراد سمیت مختلف شہروں میں بڑا آپریشن کیا ہے، جس کے دوران ایک ہزار کے قریب غیرقانونی تارکین کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق آپریشن میں 7 انسانی اسمگلر بھی پکڑے گئے ہیں، تارکین کی خبریں دینے والی ویب سائٹ انفو مائیگرینٹ نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے غیر قانونی تارکین کو ریسیپشن سینٹرز میں منتقل کردیا گیا ہے، وزیرداخلہ الیگزینڈر وولن کا کہنا ہے کہ سربیا تارکین کے لئے پارکنگ لاٹ نہیں بنے گا۔ اس دوران رومانیہ سے بھی 4 افغان تارکین پکڑے گئے ہیں، جو ایک گاڑی میں چھپ کر ہنگری کے راستے جرمنی جانے کی کوشش کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.