اٹلی میں سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا سروے جاری، سالوینی کی جماعت کی پوزیشن کیا؟

0

روم: اٹلی میں کون سی سیاسی جماعت کتنی مقبول ہے، اس حوالے سے تازہ سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے، سالوینی کی جماعت مقبولیت میں نیچے چلی گئی ہے، دوسری طرف ان کی اتحادی جماعت کو فائدہ ہوا ہے، تارکین کی حامی جماعت بھی مقبولیت میں اوپر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے نیا SWG سروے سامنے آیا ہے، جس میں چند ماہ تک مقبول ترین سمجھی جانے والی دائیں بازو کی جماعت لیگا نارڈ نیچے چلی گئی ہے، تاہم ان کی اتحادی جماعت ایف ڈی آئی (FdI) اوپر آگئی ہے، اطالوی خبرایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق سروے میں (FdI) پی ڈی سے معمولی سی برتری کے ساتھ 20.3 فیصد حمایت لے کر سب سے مقبول جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، تارکین کی حامی جماعت پی ڈی مقبولیت میں اس کے بالکل قریب ہے، جسے 20.1 اطالوی عوام کی سپورٹ حاصل ہے، دائیں بازو کے رہنما ماتیو سالوینی کی جماعت لیگا نارد 19 فیصد حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

فائیو اسٹار موومنٹ جو اس وقت پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت ہے، وہ 16.3 فیصد حمایت کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے، سابق وزیراعظم برلسکونی کی فروزا اطالیہ 7 فیصد عوامی سپورٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.