اطالوی کار ’’لیمبور گینی‘‘ کی دنیا میں ڈیمانڈ بڑھ گئی، کمپنی خوش

0

روم: لگژری کاریں بنانے والی اطالوی کمپنی لیمبورگینی نے گاڑیوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے، کمپنی کے پاس تیزی سے مزید آرڈر بھی آرہے ہیں، جس سے بلونیا میں قائم اس کے پلانٹس میں مزید روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا روشن امکان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے بلونیا میں قائم لیمبر گینی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے رواں برس کے پہلے 9 ماہ جنوری تا ستمبر گاڑیوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور مجموعی طور پر 6 ہزار 902 کاریں فروخت کی گئی ہیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہے، جبکہ کرونا سے قبل 2019 کے پہلے 9 ماہ کے مقابلے میں بھی کاروں کی فروخت 6 فیصد بڑھی ہے۔ کمپنی کے چئیرمین اور سی ای او اسٹیفن ونکل مین کا کہنا ہے کہ لیمبر گینی کا برانڈ مضبوط مارکیٹ پوزیشن رکھتا ہے، اور ہم نے پرکشش ماڈل متعارف کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہماری گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے، جو ہماری گاڑیوں پر صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے، رواں برس کے پہلے 9 ماہ میں براعظم امریکہ میں ہماری کاروں کی فروخت 25 فیصد اضافے کے ساتھ 2407 گاڑیوں تک پہنچ گئی ہے، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ہماری گاڑیوں کی فروخت 2622 رہی ہے، جو 17 فیصد اضافہ ہے، جبکہ ایشیا میں 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1873 کاریں فروخت کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.