دبئی میں پرکشش تنخواہ پر بھرتیاں، آپ بھی قسمت آزمائیں

0

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی بڑی ائیرلائن کو 500 کسٹمر سروس ایجنٹ درکار، پرکشش تنخواہ پر بھرتیاں، دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے پاس بھی قسمت آزمانے کا موقع، بھرتی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز 11 اکتوبر بروز پیر کو صبح نو بجے سے شام بجے تک ہوں گے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بڑی ایئرلائن کو 500 کسٹمر سروس ایجنٹ درکار ہیں، جس کیلئے واک انٹرویو کا اہتمام کیا گیا ہے، ملازمین کو پرکشش تنخواہ کسمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی، انٹرویو دبئی کے Holiday Inn ہوٹل میں 11 اکتوبر بروز پیر کو صبح نو بجے سے شام بجے تک ہوں گے۔ خواہش مند امیدوار اپنی سی وی، پاسپورٹ سائز تصویر اور ایک فل سائز تصویر کے ہمراہ انٹرویو کیلئے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں تعلیم یافتہ افراد کیلئے نوکریاں آگئیں، پاکستانیوں کیلئے بھی موقع

ملازمت کیلئے امیدواروں کا کسٹمر سروس انڈسٹری میں دو سال سے زیادہ کا تجربہ لازمی ہے، جبکہ ہائی اسکول کا سرٹیفکیٹ بھی درکار ہے، امیدوار انگریزی روانی سے بول اور لکھ سکتا ہو، مائیکروسافٹ آفس کا علم بھی ہو، اور صارفین سے بات کرنے کا ہنر جانتا ہو۔ ملازمیں کو 5 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، اور انہیں ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.