کھانا ڈلیوری بوائے نہیں ڈرون لائے گا، ایسا پاکستان میں کہاں ہونے جارہا ہے؟
اسلام آباد: آپ کو گھر پر کھانا منگوانا ہے، تو اس کے لئے آرڈر دینے کے بعد ڈلیوری بوائے کا انتظار کرنا پڑتا ہے، ڈلیوری بوائے کبھی ٹریفک جام اور کبھی کسی اور وجہ سے لیٹ بھی ہوسکتا ہے، لیکن اب پاکستان کے ایک شہر میں آپ کو کھانے کے لئے ڈلیوری بوائے کا انتظار کرنا نہیں پڑے گا۔
جی ہاں، اسلام آباد میں اب کھانا آرڈر پر گھروں پر فراہم کرنے کے لئے ڈلیوری بوائے کے بجائے ڈرون استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے وفاقی دارالحکومت کے باسیوں کو یہ خوش خبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے ہفتے سے کھانے کی ڈلیوری کے لئے ڈرون کا استعمال شروع کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے والا اسلام آباد پہلا شہر ہوگا، شہر کے باسیوں نے حکومت کی جانب سے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، دوسری جانب اسلام آباد کے بعد دوسرے شہروں میں بھی ڈرون فوڈ سروس شروع کرنے کے مطالبات سامنے آنے کی توقع ہے۔
More on food delivery through drones.
@SophiaSiddquiihttps://t.co/9pWRJJPdZz
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) September 30, 2021