یورپی ملک کے عوام خواتین سیاستدانوں کے مداح نکلے، چناؤ کا نیا ریکارڈ

0

برسلز: یورپی ملک کے عوام خواتین کے اتنے مداح نکلے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں خواتین ارکان کو اتنی بڑی تعداد میں پہنچادیا کہ مرد ارکان پیچھےرہ گئے، یوں یورپ کی کسی بھی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ ارکان پہنچانے کا ریکارڈ اس یورپی ملک نے قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے یورپی ملک آئس لینڈ کے عوام سیاسی حوالے سے خواتین کے مداح نکلے ، اور انہوں نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد منتخب کی ہے، کہ اس کا ریکارڈ بنادیا ہے، آئس لینڈ کی 63 رکنی پارلیمنٹ میں اب اکثریتی ارکان صنف نازک کی ہوگی، جن کی تعداد33 ہے، اس طرح آئس لینڈ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے ، جس کی پارلیمان میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیاد ہ ہوگی، آئس لینڈ کی پارلیمان میں خواتین ارکان 52 فیصد سے زیادہ منتخب ہوئی ہیں، اس سے پہلے آئس لینڈ میں 2018 میں خواتین اور مردوں کی تنخواہیں برابر کرنے کا قانون بھی بنایا گیا تھا،

عالمی بینک کے مطابق اس سے پہلے کسی یورپی ملک میں بھی کبھی خواتین ارکان کی تعداد 50 فیصد سے اوپر نہیں گئی،اس سے پہلے سویڈن میں 47 فیصد خواتین ارکان کا چناو کیا گیا تھا،جبکہ فن لینڈ 46 فیصد خواتین ارکان کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا، البتہ یورپ سے باہر کے ممالک روانڈا کی پارلیمان میں 61 فیصد، کیوبا میں 53فیصد اور نکارا گوا میں 51 فیصد خواتین ارکان منتخب کرنے کا ریکارڈ موجود ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.