اٹلی میں بدنصیب تارک وطن نے ماں کو قتل کردیا

0

روم: اٹلی میں ایک تارک وطن نوجوان اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے، پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی، اور اسے بعد ازاں شہر کے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ واقعہ میلان کے قریب پیش آیا ہے، نوجوان نے ماں کو اپنے گھر کے اندر نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق میلان کے قریب کریمونا Cremona کے علاقے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا ‘‘ کے مطابق تقریباً 30 سالہ تارک وطن شہری یونس الیاسر اپنی والدہ، والد اور تین بہن بھائیوں سمیت ایک عمارت کے پانچویں فلور پر واقع فلیٹ میں رہتا تھا، اس نے دوپہر کے قریب یہ واردات کی ہے، جب وہ اور اس کی ماں فلیٹ میں تنہا موجود تھے، جبکہ والد اور بہن بھائی باہر گئے ہوئے تھے، اس شخص نے اپنی والدہ کو چھریوں کے وار کرکے مارا، اور وہاں سے فرار ہوگیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر میت پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی۔

جس کے بعد ملزم کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا، حکام کے مطابق شام کے وقت مذکورہ ملزم کو شہر کے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جہاں وہ گھوم رہا تھا، اسے پولیس نے روکا، تو کسی مزاحمت کے بغیر خود کو حوالے کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.