گجرات: سرائے عالمگیر میں وین برساتی نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

0

سرائے عالمگیر: ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں جگو ہیڈ کے قریب وین برساتی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کا شکار افراد جنازے میں شرکت کے لیے بھمبھر آزاد کشمیر جارہے تھے کہ پک اپ وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جگو ہیڈ کے قریب ہائی روف وین برساتی نالے میں جا گری، وین میں سوار 9 افراد میں سے پانچ افراد ڈوب گئے جبکہ 4 افراد کو ریسکیو کرکے بچالیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ڈوبنے والے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، تمام افراد جنازے میں شرکت کے لیے بھمبھر آزاد کشمیر جارہے تھے، اور ان کا تعلق واہ کینٹ سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ روبینہ کوثر، 25 سالہ شہربانو، 22 سالہ زینب، 50 سالہ محمد تنویر اور 8 ماہ کی بچی عائشہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنکی کی کوشش میں وزیرآباد کے خاندان کا المناک انجام

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.