ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ترک ادارہ کی پرکشش اسکیم شروع

0

انقرہ: ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے وطن واپسی کا اچھا موقع آگیا، ترکش ادارہ نے ملک میں مقیم غیرقانونی پاکستانیوں کو پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے باعزت طریقے سے واپس بھیجنے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے، اسکیم محدود مدت کے لئے ہے، اس لئے فائدہ اٹھانے کے خواہشمندوں کو جلدی رابطہ کرنا ہوگا،

تفصیلات کے مطابق ترکش ادارہ برائے مہاجرین نے ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوانے کے لئے اسکیم کا اعلان کیا ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن پاکستانی جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں، اِنہیں رواں ماہ ستمبر 2021ء کے دوران پاکستان واپس بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، واپسی کے خواہشمند پاکستانی اس سلسلے میں پاکستانی سفارت خانہ یا استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترکی میں مقیم ایسے پاکستانی جن کے پاس تمام شناختی دستاویزات موجود ہیں، وہ اپنا نام پاکستانی قونصلیٹ میں 20 ستمبر تک درج کروا دیں۔ استنبول میں قونصلیٹ حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح ان پاکستانیوں کو دی جائی گی جن کے پاس اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ موجود ہیں۔ دوسری ترجیح ان حضرات کو دی جائے گی جن کے پاس صرف پاکستانی قومی شناختی کارڈز یا نادرا ب فارم موجود ہوں گے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے والدین کے قومی شناختی کارڈز کی کاپیاں اور اپنی تین تصاویر قونصلیٹ لے کر آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.