اٹلی نے ویکسین لگوانے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

0

روم: اٹلی نے بڑے یورپی ملک سے آنے والے ان مسافروں کے لئے قرنطینہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہے، اور ان کے پاس گرین پاس موجود ہے، قرنطینہ فری آمد کی سہولت حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز وہ کم ازکم 14 روز پہلے لگوا چکے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی نے بڑے یورپی ملک برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لئے بڑی سہولت کی منظوری دے دی ہے، منگل 31 اگست سے برطانیہ سے آنے والے ان مسافروں کو اٹلی میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، جو ویکسین لگواچکے ہیں، اور ان کے پاس ویکسین کا پاس موجود ہوگا، قرنطینہ فری آمد کی سہولت حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز وہ کم ازکم 14 روز پہلے لگوا چکے ہوں، اگر انہیں دوسری ڈوز لگوائے 14 روز نہیں گزرے ہوں گے، تو وہ قرنطینہ فری آمد سے سہولت نہیں اٹھاسکیں گے۔

اسی طرح برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو اٹلی کے سفر سے 48 گھنٹے قبل کرونا کا ٹیسٹ کرانا ہوگا، اور نیگٹو رپورٹ کے ساتھ ہی سفر کرسکیں گے، واضح رہے کہ اس وقت اٹلی آنے والے برطانوی مسافروں کے لئے 5 روز کے لازمی قرنطینہ کی شرط ہے، جو 21 جون کو عائد کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.