بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت، فیس مقرر کردی

0

اسلام آباد: حکقومت نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو کرونا ویکسین کی اضافی خوراک لگانے کی اجازت دیدی ہے، بوسٹر ڈوز کیلئے فیس وصول کی جائے گی، بوسٹر ڈوز خوراک کی قیمت 1270 روپے وصول کی جائے گی، اس کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بنک کی تمام برانچوں میں کی جا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق متعدد ممالک کی جانب سے چائنیز کرونا ویکسین کو منظور نہ کرنے کے باعث بیرون ملک جانے کے منتظر ہزاروں اووسیز پاکستانی ملک میں پھنسے ہوئے ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے وزارت صحت سے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دینے کی سفارش کی تھی۔

وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے این سی او سی کی سفارش پر اہم فیصلہ کیا ہے، فیصلے کی روشنی میں اب بیرون ملک جانے والوں کیلئے بوسٹر ویکسین کی اضافی خوارک لگے گی اور اس کے پیسے بھی وصول کئے جائیں گے، اس حوالے سے وزرات صحت نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بوسٹر ویکسین کی اضافی خوراک کی قیمت وصول کی جائے گی، اور ایک خوراک کی کی قیمت 1270 روپے وصول کئے جائیں گے، ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا اور اس کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بنک کی تمام برانچوں میں کی جا سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.