اٹلی میں نشے میں دھت جرمن سیاح دھکہ لگنے سے جان سے چلاگیا

0

وینس: سیاحوں کے پسندیدہ شہر وینس کے قریب ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جس میں نشے میں دھت ایک جرمن بزرگ سیاح کی جان بھی چلی گئی ہے، اطالوی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، یہ واقعہ Portobello کیمپنگ سائٹ پر پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانیوں کے شہر وینس کے قریب Ca Savio میں Portobello کیمپنگ سائٹ پر یہ واقعہ پیش آیا ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو 70 سالہ جرمن سیاح نے زیادہ شراب پی لی تھی، اور وہ ہوش میں نہیں تھا، اس دوران جرمن سیاح نے وہاں کیمپنگ کرنے والے دیگر سیاحوں سے الجھنا شروع کردیا ، جس پر ایک سیاح نے اسے دھکہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں پولیس سے بھاگنے کی کوشش، تارک وطن جان سے گیا

دھکہ سے جرمن سیاح سر کے بل گرا، اور اس کی حالت خراب ہوگئی  اور وہ بعد میں دم توڑ گیا، پراسیکیوٹر اب واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا جرمن سیاح کو نادانستگی میں دھکہ دینے والے شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا جائے یا نہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اٹلی میں پولیس سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش میں مراکش سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ نوجوان بھی پانی میں ڈوب گیا تھا، جس سے اس کی جان چلی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.