ویکسین لگواؤ، انعام میں کار پاؤ، دلچسپ اسکیم متعارف

0

ماسکو: ویکسین لگواو اور انعام میں کار پاو، روس کے دارالحکومت ماسکو کے مئیر نے لوگوں کو ویکسین کی طرف راغب کرنے کے لئے دلچسپ انعامی اسکیم متعار ف کرادی، یہ اسکیم ایسے موقع پر متعارف کرائی گئی ہے، جب شہر میں کرونا کے کیس تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں کرونا کے کیس بڑھتےجارہے ہیں، سو ا کروڑ آبادی والے شہر میں اتوار کو 7 ہزار 704 کیس سامنے آئے تھے، جس کے بعد حکام نے ایک ہفتہ کا لاک ڈاون لگاتے ہوئے لوگوں کو کام پر نہ جانے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، ماسکو میں ایک طرف کرونا کے کیس بڑھ رہے ہیں، تو دوسری جانب لوگ ویکسین لگوانے میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے اور اب تک صرف چند لاکھ افراد نے ہی ویکسین لگوائی ہے، اس صورتحال سے پریشا ن ماسکو کے مئیر نے اب شہریوں کو ویکسین لگوانے پر قرعہ اندازی کے ذریعہ انعام میں کاریں دینے کی اسکیم متعارف کرادی ہے۔

مئیر سرگئی سوبیانن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون عارضی حل ہے، اور ہمیں مستقل حل ویکسین کی طرف ہی جانا ہوگا، اس سے پہلے مئیر نے شہریوں کی جانب سے ویکسین میں دلچسپی نہ لینے پر 21 مئی کو سخت تنقید بھی کی تھی، اور کہا تھا کہ سوا کروڑ شہریوں میں سے محض 13 لاکھ نے ہی ویکسین لگوائی ہے۔

اسکیم کیا ہے؟

ماسکو کے مئیر نے اعلان کیا ہے کہ 14 جون سے 11 جولائی کے درمیان ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کے لئے ہر ہفتہ قرعہ اندازی کی جائے گی، اور 5 کامیاب خوش نصیبیوں کو کاریں دی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.